ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق مطر مطر نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرینی عوام کے خلاف کۓ جانے والے تشدد آمیز اقدامات کا ذکر کرتے ہوۓ کہا کہ بعض عرب اور یورپی ممالک کی جانب سے بحرینی حکومت کو بچانے کی کوشش لاحاصل ہے کیونکہ آخر کار ملت بحرین کو کامیابی ملے گی اور آل خلیفہ کی حکومت سرنگوں ہو کر رہے گی۔ مطر مطر نے ملک میں عوامی مطالبات پورے ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے جانے پر بھی تاکید کی۔واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری سے آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین پر بحرین اور سعودی عرب کے فوجیوں کے تشدد کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔.............
/169